ملک میں سردی کی لہر برقرار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بارش متوقع

اسلام آباد: ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار میں بارش جبکہ خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بارش کے ساتھ ساتھ برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

یہ بھی چیک کریں

بلوچستان میں شدید بارشوں سے تباہی، ندی نالے بپھر گئے، گوادر کا کراچی سے رابطہ منقطع

بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب …