بپر جوائے آج پاکستان میں داخل ہوگا، ساحلی علاقوں سے 73 ہزار افراد کی منتقلی، کیٹی بندر سے انخلا مکمل

ٹھٹہ: سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر کیٹی بندر شہر سے شہریوں کا انخلا مکمل کرلیا گیا ہے۔

سمندری طوفان کے آج دن 11 بجے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کےدوران کیٹی بندر اور اس کےاطراف لہریں 8 سے12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں۔

طوفان کراچی سے 247 کلومیٹر اور کیٹی بندر سے 181 کلو میٹر دور رہ گیا ہے جس کے پیش نظر ساحلی علاقوں سے 73 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے لیکن ہدایات کے باوجود بعض افراد اب بھی ساحلی علاقوں میں موجود ہیں اور  انہوں نے گھر بار چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

کیٹی بندراور گردو نواح سے 12 ہزارافراد محفوظ مقام پر منتقل

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کیٹی بندر اورگرد و نواح میں 12 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا کیا گیا ہے، شہر سے لوگوں کا انخلا مکمل کرلیا گیا ہے۔

ڈی سی سجاول امتیاز ابڑو کے مطابق سجاول کے ساحلی علاقوں کے 105 گاؤں کی 53 ہزار آبادی ہے جس میں سے 22 ہزار افراد خطرے کی زد میں تھے، ارلی وارننگ سسٹم کے تحت 6 ہزار لوگوں نے از خود نقل مکانی کی جب کہ ضلعی انتظامیہ نے 16 ہزار افراد کے انخلا کو یقینی بنایا ہے۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

https://youtube.com/shorts/BcYuwWK_hSg
https://youtube.com/shorts/NSNWsQUGpQ8

یہ بھی چیک کریں

آج سے 16 جولائی کے دوران ملک میں بارشوں کا امکان

آج سے 16 جولائی کے دوران اسلام آباد ، پنجاب اورکشمیر میں بارشوں کا امکان …