اسموگ پر قابو پانے کیلئے پنجاب کے 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ

لاہور: اسموگ پر قابو پانے کے لیے پنجاب کے 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ 

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالا، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں آج بھی تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، مارکیٹیں تین بجے کھلیں گی جب کہ اتوار کو ہر طرح کا کاروبار بند رکھنا ہوگا۔

دوسری جانب بہاولنگر میں شدیددھندکے باعث ایلیٹ فورس کی گاڑی سیم نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 جوان جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ادھر سرگودھا میں فضائی آلودگی کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے لیکن حکومت کے اعلان کے باوجود متعدد نجی تعلیمی ادارے کھلے ہیں، اسموگ کےباوجودکاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ ٹریفک بھی رواں دواں ہے۔

سرگودھا میں مختلف علاقوں میں اینٹوں کے بھٹوں میں کام جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ سرگودھا کے مطابق اسموگ کاسبب بنے والےاینٹوں کے 16 بھٹے سیل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں آج لاہور کا دوسرا اور کراچی کا چوتھا نمبر ہے جب کہ دہلی پہلے اور بھارتی شہر کولکتہ تیسرے نمبر پر ہے۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے صارفین کیلئے مجموعی میٹرنگ متعارف کرایا جائیگا

اسلام آباد: سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے صارفین کیلئے مجموعی میٹرنگ متعارف کرایا جائیگا۔ وزارت …