کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی

 کراچی میں منکی پاکس وائرس  کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ ڈاؤ یونیورسٹی میں 4 افراد کے منکی پاکس سے متعلق ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تین افراد میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے البتہ سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے جسے علاج کیلئے  جناح اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

بجٹ 2024، پنجاب میں کم بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان

پنجاب حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین …