پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، منگل کو بھی ہونے کا امکان

لاہور: ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا جبکہ کئی مقامات پر مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا، سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے کوٹ ادو میں 39 اس کے بعد خیبرپختونخوا کے علاقے پاراچنار اور دیر میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ کاکول، بالاکوٹ 26، سیدو شریف 15، مالم جبہ 13، دروش 8، کالام 7، میر خانی، پتن، چراٹ 6، باچا خان ایئرپورٹ 3، پشاور (سٹی 3، ایئرپورٹ 2)، چترال 2، اوکاڑہ، لیہ 18، مری 17، جوہرآباد، خانیوال 12، ملتان (ایئرپورٹ 12، سٹی 7)، ساہیوال 10، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد 9، قصور 8 ، لاہور (سٹی 8، ایئرپورٹ 6) اور چکوال میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی۔

سرگودھا 6، جھنگ، ڈیرہ غازی خان 4، نور پور تھل 3، بھکر 2، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ڈی آئی خان، بہاول نگر، بہاولپور، اٹک 1، بلوچستان کے علاقوں ژوب 10، بارکھان 3، کشمیر میں مظفرآباد (ایئر پورٹ 13، سٹی 11)، گڑھی دوپٹہ، کوٹلی 6، راولاکوٹ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بھی بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد کا 39، مٹھی، دادو 38، سکرنڈ، پڈعیدن اور موہنجوداڑو میں37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ …